ارشد ندیم کی ایک اور کامیابی، پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

ارشد ندیم کی ایک اور کامیابی، پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: Another achievement for Arshad Nadeem, qualified for the Paris Olympics

ایک نیوز: پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کا ٹکٹ ہنگری میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران شاندار تھرو کر کے حاصل کیا۔
بڈاپسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گروپ بی میں اپنی تیسری باری میں86.79 کی تھرو کی اور ایونٹ کے فائنل کیلئے بھی جگہ بنائی۔
پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق جیولن تھرو میں 85.5 کی تھرو پر کھلاڑی اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کر جائے گا، یوں ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جگہ پکی کر لی۔
ارشد ندیم نے مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل ساف چیمپئن شپ میں شاندار تھرو کرکے انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنائی تھی۔
ارشد ندیم نے 86.79 کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا۔ ارشد ندیم نے اس سے قبل پہلی باری میں70.63 اور دوسری میں 86.79 کی تھرو کی تھی ۔
دفاعی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز فائنل میں نہ آسکے، انہوں نے 78.49 کی تھرو کی جو انہیں ٹاپ 12 میں رکھنے کیلئے ناکافی تھی جبکہ بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا نے 88.77 کی تھرو کی اور پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا۔