ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان انڈونیشیا سےجیت گیا

Aug 26, 2023 | 07:19 AM

ایک نیوز:ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق 7 ویں سے 10 ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں پاکستان 2-3 سے کامیاب ہوا، پاکستان نے 1-2 کے خسارے سے کم بیک کرکے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جیت کا اسکور  25-19، 22-25، 25-23، 13-25 اور 12-25 رہا۔ پاکستان ٹیم ساتویں پوزیشن کیلئے کل بحرین سے مقابلہ کرے گی۔
ایران کے شہر ارومیہ میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان میڈل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں