باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 افراد زخمی  

باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 افراد زخمی  
کیپشن: 2 people were injured in a roadside bomb blast in Bajaur

ایک نیوز:خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند اسپتال کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق باجوڑ کے علاقے لرخلوزو ماموند اسپتال کے قریب بم دھماکے میں ہجاد علی اور جان سردار نامی شہری زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو ماموند اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق بم سڑک کے کنارے درخت کے ساتھ نصب تھا۔