ایشیاء کپ: پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ٹیم سے باہر

ایشیاء کپ، پاکستانی فاسٹ باؤلر ،محمد وسیم جونیئر ،انجری ،ٹیم سے باہر
کیپشن: محمد وسیم جونیئر انجری کا شکار ہوگئے۔

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری کے سبب ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دبئی میں دوران پریکٹس ان کی کمر میں درد ہوا تھا۔ جس پر ان کی ایم آر آئی کروائی گئی۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی کے میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیج دیا۔ 

اب محمد وسیم کی جگہ حسن علی کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ 

ایشیاء کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔