ایک نیوز نیوز: رحیم یارخان میں دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث حفاظتی بند ٹوٹ جانے کی وجہ سے کچہ محاذی، کچہ چوہان، بستی پہوڑ، ڈیرہ مشیر، بستی صمدانی، رسول پور کے علاقے زیرآب آنے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بند ٹوٹ جانے کی وجہ سے سینکڑوں بستیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس موقع پر ان علاقوں سے متاثرین کی بڑی تعداد نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی ہے لیکن انہیں وہاں بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ متعدد افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیوں متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان فراہم کررہی ہیں اور ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔