جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے

Aug 26, 2022 | 19:35 PM

ایک نیوز نیوز: یوٹیوبر جمیل فاروقی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں ایف آئی اے نے عدالت سے جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جمیل فاروقی کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کی۔ 

جمیل فاروقی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہی نہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ جمیل فاروقی کو پیر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں