چین کے تعاون سے تیارکردہ بحری بیڑے کی پاک بحریہ میں شمولیت

Aug 26, 2022 | 18:35 PM

ایک نیوز نیوز: چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کو بحری بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ جنہوں نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔

سربراہ پاک بحریہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بحر ہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات ایک مضبوط اور طاقتور بحری فوج کے متقاضی ہیں۔ پی این ایس تیمور ملکی سمندری حدود اورمفادات کا دفاع مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔ اس طرز کے مزید دوجہاز تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ پی این ایس طغرل حال ہی میں بحری بیڑے میں شامل ہوا۔

مزیدخبریں