نوشہرہ بھی سیلابی ریلے کی زد میں، شہریوں کو فی الفور نقل مکانی کی ہدایت

Aug 26, 2022 | 17:30 PM

ایک نیوز نیوز: صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں بھی سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرکے نقل مکانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

اس وقت ملک بھر میں تمام صوبے سیلاب سے متاثر ہیں۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ سندھ میں 25 لاکھ سے زائد خاندانوں کے بےگھر ہونے کی اطلاع ہے۔ 

اسی طرح دریائے کابل اور سوات میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ سوات سے کئی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں، جن میں سیلابی ریلوں کی تباہی کے ہولناک مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔ 

مزیدخبریں