دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کو دور رہنے کی ہدایات جاری

دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کو دور رہنے کی ہدایات جاری
کیپشن: دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کو دور رہنے کی ہدایات جاری

ایک نیوز نیوز: ‏آزاد کشمیر کی وادی نیلم شدید بارش کے بعد نالہ نریل اور جاگراں میں شدید سیلاب کیل سے ملحقہ نریل نالہ پر لگے رابطہ پل سیلاب کے نذر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور چوہدری شوکت علی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریائے نیلم سے آنے والے پانی کا بڑا ریلہ آج منگلا ڈیم میں پہنچےگا۔

کمشنر میرپور چوہدری شوکت علی نے کہا ہے کہ دریا جہلم کے کنارے آباد آبادیوں کی مساجد میں اعلانات کروانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دریا کے کنارے آباد لوگوں کو اپنے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی کردی ہے۔

میرپور ،ڈڈیال،سہنسہ اور دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔