وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، عمران خان نے کہا کہ متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے،مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزے کے دوران بریفنگ دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیلاب زدگان سے متعلق پنجاب اور کے پی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر ریلیف فراہم کریں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-26/news-1661509270-1583.mp4

عمران خان نے کہا کہ ’متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران عمران خان نےچاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی اور سیلاب سے تباہ حال علاقوں کا دورہ کرنے اور سیلاب زدگان سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا تھا۔