ایک نیوز نیوز: اردن کی ایک خاتون ڈاکٹر نے دارالحکومت عمان میں اردن کے یونیورسٹی اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان لیڈی ڈاکٹر والدہ کی موت کے بعد دلبرداشتہ تھی۔
کھڑکی سے چھلانگ لگانے سے پہلے اس نے ٹویٹر پر لکھا کہ’’ اچھے کے لیے مجھے یاد رکھنا یا بھول جانا۔میں نے سب کو بھلا دیا۔‘‘
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی سروسز کو یونیورسٹی آف اردن اسپتال کے اندر سے ایک خاتون ڈاکٹر کی لاش ملی ہے اور لاش کو فرانزک میڈیسن کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا۔ تحقیقات کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم کی جا سکے گی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی میرونا اپنی والدہ کے انتقال کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور اداسی کا شکار تھی۔ چونکہ میرونا اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی اور اپنی والدہ کو بہت پیاری تھی، اس کی پیاری ماں سال 2020سے قبل انتقال کرگئی تھیں۔اس وقت اس نے گریجویشن مکمل نہیں کی تھی۔