بھارتی کھلاڑیوں کی شاہین آفریدی سے ملاقات، گفتگو منظرعام پر  

Aug 26, 2022 | 14:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ کا کل سے باقاعدہ آگاز ہو رہا ہے۔ جس کیلئے ٹیمیں گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کر رہی ہیں۔ 

گزشتہ روز قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات پریکٹس سیشن کے دوران ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر یزونیدر چاہل ، ویرات کوہلی ، ریشب پنٹ نے شاہین آفریدی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ 

وایرت کوہلی نے شاہین آفریدی سے سوال کیا کہ انجری کب اور کیسے ہوئی کتنا وقت درکار ہے؟  جس کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سری لنکا میں انجری کا شکار ہوا تھا ڈاکٹرز نے پانچ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں واپسی ہوگی۔ 

شاہین آفریدی نے مزید کہا آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ آپ جلد کم بیک کریں۔ 

اس دوران دونوں ٹیموں کے کوچ اسٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات ہوئی۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات کو بھی کرکٹ فینز کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ 

واضع رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ 

مزیدخبریں