پی ٹی اے کی بلوچستان میں ڈیٹا سروس بند ہونے پر وضاحت

Aug 26, 2022 | 13:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان  کے کئی علاقوں میں ڈیٹا سروسزبند ہونے  کی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  ہےکہ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے آپٹک فائبر کیبلز سمیت پلوں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی وجہ سے شمالی اور وسطی بلوچستان میں رابطہ منقطع ہے۔ ہماری تکنیکی ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر خدمات کو بحال کرنے کے لیے علاقوں تک پہنچنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث آپٹیکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچاہے۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ، زیارت، خضدار، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں