ایک نیوز نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے کئی علاقوں میں ڈیٹا سروسزبند ہونے کی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے آپٹک فائبر کیبلز سمیت پلوں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی وجہ سے شمالی اور وسطی بلوچستان میں رابطہ منقطع ہے۔ ہماری تکنیکی ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر خدمات کو بحال کرنے کے لیے علاقوں تک پہنچنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔
Ongoing torrential rains & flash floods have damaged bridges, roads and infrastructure including optic fiber cables resulting in loss of connectivity in Northern & Central Balochistan. Our technical teams are trying their best to reach the areas to restore services on priority.
— PTCL (@PTCLOfficial) August 26, 2022
پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث آپٹیکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچاہے۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ، زیارت، خضدار، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
Due to torrential rains & flash #floods in #Balochistan and damage to optical fibre cable, voice and #data services have been impacted in Quetta, Ziarat, Khuzdar, Loralai, Pashin, Chaman, Panjgor, Zhob, Qila Saifullah and Qila Abdullah.
— PTA (@PTAofficialpk) August 26, 2022