شارخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کا دل جیت لیا، ویڈیو وائرل

Aug 26, 2022 | 12:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شاہ رخ خان نے اپنی معذور مداح کے ساتھ مشہور گانے ’چل چھیا چھیا‘ گانے پر ڈانس کیا۔ جس کی ویڈیو سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان وِیل چیئر پر بیٹھی اپنی معذور مداح کے ساتھ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل سے‘ کے شہرہ آفاق گانے ’چل چھیا چھیا‘ پر ڈانس کر رہے ہیں اور وہ بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔

شارخ خان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے انہیں ایک عاجز انسان قراردیا ہے۔ ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی کامیابی کا راز بھی ان کی عاجزی کو کہا جا رہا ہے ۔

 واضع رہے شاہ رخ خان 5 سال کے طویل  وقفے کے بعد 2023 میں بڑی سکرین پر واپس آ رہے ہیں۔ شارخ خان کی تین فلمیں ایک ہی سال میں ریلیز ہو گی۔ اس سے قبل 2003 میں شاہ رخ خان کی ایک سال میں تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جس میں ’سوادیس‘، ’ویر زارا‘ اور ’میں ہوں نا‘ شامل تھیں۔

شاہ رخ خان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’پٹھان‘ ہو گی جو سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

اس کے بعد ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جبکہ سب سے آخر میں راج کمار ہرانی کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں