فرح خان سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری

Aug 26, 2022 | 12:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: نیب لاہورنے فرح خان اور احسن جمیل گجر کی شیخوپورہ میں جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ڈیپٹی کمشنر شیخوپورہ کو تفصیلات 30 اگست تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ فرح خان  اور احسن جمیل گجر کیخلاف نیب لاہور میں انکوائری زیر التوا ہے،فرح خان  اور احسن جمیل گجر کے نام پر زرعی اراضی،زمین،مکان،پلاٹس کی تفصیلات فراہم کریں۔

نیب لاہور نے کہا کہ فرح خان اور احسن جمیل گجر نے اگر کوئی جائیدادیں،زمین،مکان پلاٹس فروخت کیے ہیں وہ تفصیلات بھی فراہم کریں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں