ایک نیوز نیوز: آج جماعت اسلامی کا81 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس اندرون اور بیرون ملک منایا جارہاہے۔ مرکزی تقریب کا اہتمام شام ساڑھے 5 بجے منصورہ میں کیا جائے گا جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے۔
یوم تاسیس جماعت اسلامی
— Jamaat-e-Islami Pakistan (@JIPOfficial) August 26, 2022
26 اگست 1941ء بمقام لاہور pic.twitter.com/F5mLPUI4sj
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پرامن جمہوری سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
جماعت اسلامی کی بنیاد 26 اگست 1941ء کو لاہور میں معرضِ وجود میں آئی تھی۔ مولانا سید ابو اعلی مودودی جماعت اسلامی کے بانی امیر تھے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے رواں صدی کو سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ سے منسوب کیا گیا ہے۔