میٹابولزم اور قوت مدافعت مضبوطی کیلئے جڑی بوٹیوں کا اہم کردار

Aug 26, 2022 | 11:58 AM

  ایک نیوز نیوز: میٹابولزم کو مضبوط بنانا اورقوت مدافعت کوبڑھانا چاہتے ہیں تو دیسی جڑی بوٹیاں استعمال کیجئے ۔

 مصالحے اور جڑی بوٹیاں کھانے کو منفرد ذائقہ دینے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیےنہایت مفید ہوتے ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سب مصالحے آپ سے دور نہیں بلکہ  باورچی خانے میں موجود ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر سےچھٹکارہ؟ لہسن استعمال کیجیئے

لہسن خوشبو کے اعتبار سے یقیناً خوشگوار نہیں ہوتا مگر یہ گندھک پر مشتمل ایک ایسا مرکب ہے جو بیک وقت اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔لہسن کا استعمال خون جمنے کی بیماری ’’تھرومبوسز‘‘ سے بچاؤ کے لیے بھی مفید ہے۔

پودینہ سے کولسیٹرول کنٹرول

ویسے تو دو سو طرح کےجنگلی پودینے پائے جاتے ہیں۔لیکن عام طور پر ’تھامس ولگیرس‘ استعمال کیا جاتا ہے۔تھایئم میں قدرتی طور پر روزمرینک ایسڈ پایا جاتا ہے۔یہ نہ صرف کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مفید ہے بلکہ نزلہ کھانسی کا تیر با ہدف علاج ہے۔

میٹابولزم تیز تو جسم تندرست، دار چینی کا استعمال بڑھائیے

انسانی جسم میں میٹابولزم کی رفتار کو بڑھانےکے لیے دار چینی کو غذا میں شامل کیجیے۔جسم کا طاقتور میٹابولزم غذائی اجزا سے توانائی لے کر خون تک پہنچاتا ہے۔ حساس جگر کے حامل افراد کو تاہم دارچینی کے استعمال میں محتاط رہنا چاہیے۔ ان کےلیے یہ خوشبودار چھال نما مصالحہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ذہنی سکون  کاراز، زعفران کھایئے

صحت کو اچھا رکھنے کے لیے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت بھی ضروری ہے۔ طبی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ زعفران انسانی نفسیات اور دماغ کو سکون اور خوشحالی بخشتا ہے۔ دلربا خوشبو والی زعفران خواتین میں ماہواری سے قبل پیدا ہونے والی تکالیف میں راحت فراہم کرتا ہے۔

بادیان خطائی سے پیٹ کا درد ’’فشوں‘‘

بادیان کے پھول کی دو اقسام پائی جاتی ہیں جن میں ایک خاص طرح کا تیل پایا جاتا ہے۔اس میں ملیٹھی اور سونف جیسی خوشبو پائی جاتی ہے۔بادیان کا پھول نظام ہاضمہ سے جڑُے پٹھوں کو نرم کردیتا ہے۔دونوں طرح کے بادیان کے پھول سوزش کم کرنے کا ماخذ ہیں۔

جسمانی سوزش کا علاج ادرک

ادرک کا ترش ناخوشگوار ذائقہ اپنی جگہ مگر سردی میں ٹھنڈ سے بچاؤ میں ادرک کی اہمیت اپنی مثال آپ ہے۔ جوڑوں اور گٹھیے کے درد کے لیے چائینیز اور آیوویدک ادویات میں ادرک کا استعمال زمانہ قدیم سےکیا جارہا ہے۔ ادرک جوڑوں کا درد بھگانے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہےاس میں پایا جانے والا تیل اور اینٹی آکسیڈنٹس گوناگوں بیماروں سےتحفظ فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں