پاکستان:سیلاب سے937 اموات،لاکھوں گھر تباہ،این ڈی ایم اے کی روپورٹ جاری

پاکستان:سیلاب سے937 اموات،لاکھوں گھر تباہ،این ڈی ایم اے کی روپورٹ جاری
کیپشن: پاکستان:سیلاب سے937 اموات،لاکھوں گھر تباہ،این ڈی ایم اے کی روپورٹ جاری

ایک نیوز نیوز: این ڈی ایم اے نے بارش اور سیلاب  سے ہونے والے  نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 17 بچے،10 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جب کہ اب تک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937 ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کے پی میں 16، سندھ میں 13، بلوچستان میں 4 اور  پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ  سیلاب اور بارشوں کےباعث 50 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد  سیلاب اور بارشوں کےدوران زخمی افراد کی تعداد1343 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے  کا بتانا ہے کہ  24 گھنٹوں میں مزید 85 ہزار 897 جانور مرگئےجس کے بعد ملک بھرمیں مرنے والے جانوروں کی تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 995 ہوگئی ۔

ادھر  24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 15 پلوں اور ملک بھرمیں 145 پلوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 70 ہزار 328 گھر متاثر ہوچکے ہیں۔