سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کیپشن: سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ایک نیوز نیوز: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایمرجنسی  نافذ کرنے کا فیصلہ شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو وارڈز میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔