ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سےقبل ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ایشیا کپ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
قومی ٹیم کے دونوں فرنٹ لائن باؤلر انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کمر درد کا شکار ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم کو دوسرے دن پریکٹس سیشن میں کمر درد کا شکار ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں پریکٹس سیشن چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔ پی سی بی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں انجری نہیں ہوئی ہے انہیں جھٹکا محسوس ہوا ہے۔ انہیں آرام کی تجویز دی گئی ہے۔ محمد وسیم کو ہسپتال منتعقل کر دیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر شاہین آفریدی پہلے ہی انجری کا شکار ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کیلئے قومی اسکوڈ کا حصہ نہیں ہیں۔