گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 52 لاکھ روپے تک اضافہ

گاڑیوں کی امپورٹ،عائد ریگولیٹری ڈیوٹی ،1 کروڑ روپے ،اضافہ
کیپشن: گاڑیوں کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 1 کروڑ روپے کا اضافہ۔

ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت نے لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ جس کے تحت اب 800 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی ساڑے 8 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ 14 ہزار305 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 801 سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی 10لاکھ 86 ہزار310 روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 15 ہزار031 روپے ہوگئی ہے۔

1001 سے 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی 26 لاکھ 96 ہزار 943 روپے سے بڑھ کر 56 لاکھ 36 ہزار 393 روپے ہوگئی ہے۔

1301 سے 1500 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی 37 لاکھ 98 ہزار195 روپے سے بڑھ کر 79 لاکھ 37 ہزار921 روپے تک کردی گئی ہے۔

1501 سے 1600 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی 45 لاکھ 08 ہزار 446 روپے سے بڑھا کر 87 لاکھ 31 ہزار 816 روپے کردی گئی ہے۔

1601 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی 55 لاکھ 86 ہزار 074 روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ8 لاکھ 18 ہزار 935 روپے کردی گئی ہے۔