گلوکار بلال مقصود کی جنید صفدر کے گانے کی طنزیہ انداز میں تعریف

گلوکار بلال مقصود کی جنید صفدر کے گانے کی طنزیہ انداز میں تعریف
لاہور: مایہ ناز گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کے گانے کی طنزیہ انداز میں تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنید صفدر کی ایک ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی جس میں وہ بھارتی فلم ’’ہم کسی سے کم نہیں‘‘ کا محمد رفیع کی آواز میں گایا ہوا مقبول ترین گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔



جنید صفدر نے اس گانے کو اتنی خوبصورتی سے گایا کہ عام لوگوں کے ساتھ پاکستانی فنکار بھی انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے بالکل ہی الگ انداز میں جنید صفدر کی تعریف کی ہے۔



بلال مقصود نے لکھا پس منظر میں موجود کچھ پھول شاید میرے ٹیکس کے دئیے ہوئے پیسوں کے ہوسکتے ہیں لیکن مجھے انہیں ان کی گائیکی کے لیے فل مارکس دینا ہوں گے۔