پنجاب کی بیورکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، محمد عمر شیر ڈی سی لاہور تعینات

پنجاب کی بیورکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، محمد عمر شیر ڈی سی لاہور تعینات
لاہور: پنجاب کی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے ، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تبدیل کردیا گیا جبکہ محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامرعقیق خان کو تبدیل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی متعین کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر فوڈز لاہور دانش افضل کو ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ بنا دیا گیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا چارج سنبھالنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

پنجاب کی بیورو کریسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعلیٰ ہاؤس عامر کریم خان کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے جب کہ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عمران سکندر بلوچ کوسیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے، مجاہد شیر دل کو سیکریٹری پی اینڈ ڈی بنا دیا گیا ہے جب کہ احمد جاوید قاضی کو سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔