وزیراعظم کااعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلدبلانےکافیصلہ

Apr 26, 2024 | 23:09 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےاعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلدبلانےکافیصلہ کرلیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ڈیڑھ درجن سےزائد افسران کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئی۔
ذرائع کےمطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، گریڈ21سے22 کے لیے18سےزائد آسامیوں پرترقیوں کاجائزہ لیاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائےگا،سیکرٹری ٹووزیراعظم اسد الرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کےلیےپیش ہوگا، سیکرٹری پاورڈویژن راشد محمود کوگریڈ 22 میں ترقی ملنےکاامکان ہے،سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی کوگریڈ22 میں ترقی دیئےجانےکا امکان ہے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج آئی ٹی محمدمحمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغاکوگریڈ 22 میں ترقی دینےپرغورہوگا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضی کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانےکاامکان ہےچیف سیکرٹری پنجاب زائداختر زمان کوگریڈ 22میں ترقی دینے پر غورکیاجائےگا، ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایازاورندیم محبوب کو گریڈ 22 میں ترقی دینےپرغورہوگا۔
ذرائع کےمطابق عنبرین رضا،عثمان اختر باجوہ،مصدق احمد خان،عطاء الرحمن کےناموں پرغور ہوگا، پولیس سروس کےاحمد مکرم،بی اے ناصرکوگریڈ 22 میں ترقی دینےکا جائزہ لیاجائے گا،پولیس سروس کےعامر ذوالفقارخان اوراحسان صادق کو ترقی دینے پر غورہو گا، پولیس سروس کےغلام رسول زاہد کوگریڈ22 میں ترقی دینےکاجائزہ بھی لیاجائےگا۔

مزیدخبریں