ایک نیو ز:نان روٹی زائدقیمت پرفروخت کرنےوالوں کےخلاف حکومت کاکریک ڈاؤن جاری۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔گزشتہ روز گرانفروشی پر115افراد گرفتارجبکہ 25مقدمات درج کئےگئے۔
حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا نرخنامہ کی خلاف ورزی پر سات تنور سر بمہر، 16لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔
چیف سیکرٹری کا روٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔
چیف سیکرٹری نےکہاکہ روٹی کی قیمت میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی مہنگی فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔گرانفروشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ سپیشل برانچ اور اربن یونٹ روٹی کی نئی قیمت کے اطلاق بارے روزانہ رپوٹ بھجوائیں۔
ڈپٹی کمشنرز کو گرانفروشی سے متعلق قیمت پنجاب ایپ پرشکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت۔
سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس نے چھ ہزار مقامات کی انسپکشنز کیں۔چیکنگ کے دوران 638مقامات پر اوورچارجنگ پائی گئی۔ قیمت پنجاب ایپ پر موصول 165شکایات میں سے 153کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک اور متعلقہ افسران کی شرکت۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔