ایل ڈی اےکی کچی آبادیوں کےرہائشیوں کیلئےخوشخبری

Apr 26, 2024 | 21:48 PM

ایک نیوز:ایل ڈی اےکی کچی آبادیوں کےرہائشیوں کیلئےخوشخبری، ترقیاتی کام و سہولیات کی فراہمی بہتر کی جائے گی۔ 
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے اپنی کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام جلد شروع کرے گا۔
 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادی بارے اجلاس ہوا۔

  اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی اکبر نکئی ایل ڈی اے کی کچی آبادیوں کے امور بارے بریفنگ دی۔ 
  اجلاس میں کچی آبادی کے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
 ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی نے کچی آبادیز میں اپنے وزٹس کی رپورٹ پیش کی۔ 
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت ان کچی آبادیوں میں بہتری
 کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے کی کچی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹ، پیچ ورک، پارک و دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
 ڈی جی ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈی جی کو ایل ڈی اے کی کچی آبادیوں میں رہائشیوں کو درپیش مسائل کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ 
ڈی جی ایل ڈی اےنےکہاکہ رپورٹ کی روشنی میں مرحلہ وار ایل ڈی اے کی کچی آبادی میں اقدامات کیے جائیں گے۔ 
  اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، چیف انجینئر ون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر کچی آبادی، ڈائریکٹر ایل اے سی، ریونیو، ایونیوون اور ایل ڈی اے سٹی کے ڈائریکٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں