ایک نیوز:خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری ملازمین کےمیڈیکل الاؤنس ختم کرنےکافیصلہ کیاہے۔
محکمہ خزانہ کےمطابق سرکاری ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق نئی حکمت عملی طے ، سرکاری ملازمین کا او پی ڈی میں علاج صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا ،سرکاری ملازمین تین مختلف جگہوں سے علاج کا بل وصول کرتے ہیں ،سرکاری ملازمین کو ہسپتالوں میں داخل ہونے پر اخراجات کی مد میں رعایت ملتی ہے،
سرکاری ملازمین کا علاج صحت کار ڈ میں بھی شامل ہے۔
محکمہ خزانہ کےمطابق صوبائی حکومت نےصوبے میں نسوار پر بھی ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ، نسوار پر فی کلو گرام کے حساب سے ٹیکس بڑھایا جائے گا ، نسوار پر 20 روپے فی کلو گرام ٹیکس بڑھایا جائے گا ،نسوار تمباکو پر ٹیکس نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑھایا جائے گا۔