مہنگائی کی شرح میں 1.10فیصدکمی،اعدادوشمارجاری

Apr 26, 2024 | 20:43 PM

ایک نیوز:ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں1.10فیصدکمی ہوئی،ہفتہ واراعدادوشمارجاری کردئیے گئے۔
ادارہ شماریات کےہفتہ واراعدادوشمارکےمطابق مہنگائی میں بڑی کمی سامنے آگئی۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کی کمی ہونےسے مہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد تک آگئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق ایک ہفتے میں آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا، خشک دودھ 390 گرام 10 روپے 39 پیسے مہنگا ہوا، برانڈڈ ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ ہوا، دال ماش فی کلو چار روپے تک اور چینی فی کلو 87 پیسے مہنگی ہوئی، گڑ فی کلو 1 روپے 21 پیسے اور دال مونگ 52 پیسے مہنگی ہوئی، بکرے کا گوشت 9 روپے 40 پیسے فی کلو اور بیف 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہواجبکہ دال مسور کی فی کلو قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمارکےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے ،پیاز کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی آئی،زندہ مرغی کی فی کلو60 روپے تک سستی ہوئی ،20 کلو آٹے کی قیمت میں 114 روپے تک کمی آئی، انڈے فی درجن  11 روپے تک سستےہوئےجبکہ گھریلو سلنڈر 134 روپے 83 پیسے سستا ہوا۔

مزیدخبریں