بانی پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی سےملک کوسیاسی نقصان اٹھاناپڑا،ثنااللہ

Apr 26, 2024 | 18:54 PM

ایک نیوز:صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ خان نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی اورغیرسیاسی رویہ کی وجہ سےملک کوسیاسی نقصان اٹھاناپڑرہاہے۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنااللہ خان نےپارٹی رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہناتھاکہ نوازشریف کا ہی ہمیشہ بیانیہ رہا خواہ وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا۔

 رانا ثنااللہ کامزیدکہناتھاکہ ن لیگ میں کوئی پارٹی گروپ بندی نہیں اور کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو نوازشریف کی مشاورت کےبغیر کیا گیا ہو، مسلم لیگ ن کی مزید عہدے میں بھی تبدیلی کئےجائیں گے۔ جس کی وجہ موجود عہدے داران کی حکومتی معاملات میں مصروفیات ہیں اتحادی حکومت کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے وہ ن لیگ کے منشور کی پابند نہیں۔
رانا ثنااللہ خان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں کے ذریعے ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں ان کی ہٹ دھرمی اور غیر سیاسی رویہ کی وجہ سے ملک کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
صدرمسلم لیگ ن نےکہاکہ علی امین گنڈا پور کا بیان قابل مذمت قابل اعتراض ہے ،ن لیگ کیُ حکومت پنجاب میں مریم نواز کی زیر صدارت عوام کو ریلیف دے رہی ہے اور پارٹی وفاق و پنجاب میں ساتھ کھڑی ہے۔
 ان کاکہناتھاکہ پارٹی میں صدارت کے علاوہ بھی دیگر سیٹوں پر تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں