ن لیگ کاتنظیمی اجلاس،نوازشریف کوپارٹی صدربنانےکافیصلہ

Apr 26, 2024 | 18:45 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن نےسابق وزیراعظم نوازشریف کوایک بارپھرسےپارٹی صدربنانےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کااجلاس منعقدکیاگیا،پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظورکرلی گئی۔

قراردادکےمطابق مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہیں، میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا،سابق وزیراعظم کو پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں۔
قراردادمیں مزیدکہاگیاکہ اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ نون اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں، پارٹی انکی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔
قراردادمیں کہاگیاکہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا فلسطین پر صہونی مظالم کی پرزور مذامت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔

مزیدخبریں