ایک نیوز:لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیزبارش ہونےسےنشیبی علاقےزیرآب آگئےاوربجلی کےمتعددفیڈرزٹرپ کرگئے، بارش کی وجہ سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔
مسلم ٹاون، کینال روڈ اور اطراف میں تیز بارش ہوئی،جبکہ میسن روڈ، سمن آباد، گلشن راوی اوراقبال ٹاون میں بھی بادل برس پڑے۔
تاجپورہ،باغبانپورہ،مغلپورہ،صدر،ماڈل ٹاؤن،ٹاؤن شپ میں بھی بارش ہوئی۔ سمن آباد ، گلبرگ ، فیصل ٹاؤن ، جوہر ٹاون ،گلشن راوی اوراسلام پورہ کے اطراف بھی بارش ہوئی۔
بارش کے باعث شہرکےدرجہ حرات میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کوالرٹ کر دیا۔
ایم ڈی واساغفران احمد کاکہناہےکہ تمام مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا جائے۔ تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔ بجلی کی بندش کی صورت میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔
ایم ڈی واساکاکہناہےکہ تمام عملہ و افسران بمہ ہیوی مشینری مکمل الرٹ رہیں۔ تمام انڈر پاسز پمپس کو فعال رکھا جائے تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے۔