ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔
تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاگرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہناتھاکہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی، منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
سپہ سالارکامزیدکہناتھاکہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آئیے ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔