ایک نیوز : صدرجوبائیڈن نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل پر دستخط کردیئے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق ایوان نمائندگان اورسینیٹ سے یہ بل منظورہونے کے بعد حتمی منظوری کےلئے صدرکےپاس تھا، امریکی ایوان نمائندگان سے ٹک ٹاک پرپابندی کا بل 20 اپریل 2024 کومنظورہوا، ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 360 جبکہ مخالفت میں 58 ووٹ پڑے، ٹک ٹاک کے خلاف پابندی کا بل سینیٹ سے 24 اپریل 2024 کومنظورہوا، سینیٹ میں بل کے حق میں 79 جبکہ مخالفت میں 18 ووٹ پڑے، چینی کمپنی بائٹ ڈانس 9 ماہ کے اندر ٹک ٹاک کو بیچے ورنہ یہ ایپ امریکہ میں بند کردی جائے گی۔