ایک نیوز :ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا،ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوج نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔
دورے میں ایران اور پاکستان نے اپنے اپنے ممالک میں جیل میں قید قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا۔ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں فوری سیز فائر پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا۔بجلی کی تجارت، پاور ٹرانسمیشن لائنز اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چینی وفد نے پانچ روزہ پاکستان کا دورہ کیا۔چینی وفد نے متعدد پروجیکٹس پر بھی دستخط کئے۔