ایک نیوز :وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاشی و انتظامی امور زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں۔