ایک نیوز :قومی اسمبلی اجلاس میں سوالوں کے جواب دینے کےلیے وزارت پیٹرولیم کے سینیر افسران کی عدم موجودگی پر سپیکر برہم ہوگئے ،وزارت کے ڈائریکٹر کو ہال سے نکال دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر نے ہدایت کی ہے کہ اپنے جوائنٹ سیکرٹری کو پانچ منٹ میں بلائیں ،اگر جوائنٹ سیکرٹری نہ آئے تو پھر سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو بلاؤں گا ۔تمام ڈویژن اور سیکرٹریز کو خطوط لکھ دئیے ہیں کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں ،اب قومی اسمبلی اجلاس بر وقت شروع ہوا کرے گا ۔جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا آفیسر یہاں قبول نہیں ۔