پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 

Apr 26, 2024 | 10:37 AM

ایک نیوز : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی ڈیزل، پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16 ڈالر فی بیرل ، ڈیزل  4.30 ڈالر  کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں  5 روپے تک اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں