میچ ہارنے سے غیراعتمادی پیدا ہوتی ہے،فخرزمان 

Apr 26, 2024 | 00:29 AM

ایک نیوز :قومی  کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان کاکہنا ہے کہ میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا،غیراعتمادی پیدا ہوتی ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا گول ورلڈ کپ ہے،میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا لیکن کمبی نیشین تیار کر رہے ہیں۔ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہوتا ہے،اس کی تیاری بھی ضروری ہے۔میچ ہارنا کوئی اچھی بات نہیں لیکن ہار جیت ہوتی رہتی ہیں۔غلطیاں ہوئیں،سٹارٹ بھی اچھا نہ ہوسکا۔میں نے اور افتخار احمد نے میچ بنا لیا تھا لیکن میچ فنش نہ کر سکے۔روٹیٹ پالیسی کے تحت تمام کھلاڑیوں کو چانس دیا گیا۔ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ روٹیشن پالیسی کے تحت سب کو موقع دیا جائے گا۔کوئی بھی انٹرنیش ٹیم ہو چاہے اسے سی کہیں یا ڈی ٹیم ہر ٹیم مضبوط ہوتی ہے۔

فخرزمان کاکہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرے تو فرق تو پڑتا ہے۔لیکن ٹیم مینجمنٹ پہلے بتا دے تو اس کھلاڑی کو محسوس نہیں ہونا چاہیے بطور کرکٹر ہمیں ایڈجسٹ کرنا آنا چاہیے۔ٹی ٹونٹی میں اس نمبر پر ہی کھیلتا ہوں،چار نمبر پر ہی کھیلتا ہوں۔

مزیدخبریں