ملک میں بیک وقت انتخابات کے کیس کی سماعت آج ہوگی  

 ملک میں بیک وقت انتخابات کے کیس کی سماعت کل ہوگی  
کیپشن: The case of simultaneous elections in the country will be heard tomorrow

ایک نیوز :چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج ساڑھے گیارہ بجے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کی فراہمی اور ملک میں بیک وقت انتخابات کے حوالے سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس پاکستان کی ناسازی صحت کی بنیاد پر 26 تاریخ کو بینچ نمبر ایک کے سامنے مقدمات ڈی لسٹ کیے اور بعد میں شام کو نیا روسٹر جاری کیا۔

نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال 27 اپریل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک چیمبر ورک کریں گے۔ جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔

پہلا کیس چار اپریل کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کا ہے۔ جس میں الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا معاملہ سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ عام شہری سردار کاشف کی ایک تاریخ پر قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی یہی بینچ کرے گا۔