ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیاریوں کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعظم ہاؤس نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی وقت قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں ۔وزیراعظم کی تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔
حکومت اور اتحادی اراکین نے آج بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران شو آف پاور کردیا۔بلاول کی تقریر کے دوران ایوان میں 172 اراکین موجود تھے ۔اعتماد کے ووٹ کے لیے بھی اتنے ہی اراکین کی ضرورت ہے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کل یا کسی بھی مناسب موقع پر اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔حکومت اور اتحادی اراکین۔ کو 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔