فواد خان، وسیم اکرم کی منی بیک گارنٹی کاریکارڈ بن گیا

 فواد خان، وسیم اکرم کی منی بیک گارنٹی کاریکارڈ بن گیا
کیپشن: Fawad Khan, Wasim Akram's Money Back Guarantee Card has become

ایک نیوز:عید فیسٹیول میں شامل فلموں میں پروڈیوسر شایان خان اور فواد خان کی میگا کاسٹ کی مزاحیہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سب سے آگے جبکہ دوسرے نمبر پر ’ہوئے تم اجنبی‘ رہی۔

عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، اب جو فلم سنیما گھروں پر آگے چل کر رنگ جمائے گی، وہی سپر ہٹ کا درجہ حاصل کرے گی۔

منی بیک گارنٹی کو دیگر فلموں کے مقابلے میں بیرون ملک بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ فواد خان اور کرکٹر وسیم اکرم کی وجہ سے یہ فلم بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم کسی کی جان کسی کا بھائی جان کا مقابلہ بھی کر رہی ہے۔

منی بیک گارنٹی کے پریمیئر میں ماہرہ خان، مہوش حیات، فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، عمران اشرف، غنا علی اور دیگر شخصیات کی موجودگی نے فلم کو کافی سپورٹ کیا۔

فلم میں پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام کو مزاحیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عائشہ عمر کا آئٹم سونگ بھی فلم بینوں کو بھا گیا۔ شایان خان کو الیاس کشمیری اور میکال ذوالفقار کو عرفان پٹھان کے طور پر بےحد پسند کیا گیا۔ 

پاکستانی نژاد امریکی فلم پروڈیوسر اور اداکار شایان خان اور ہدایت کار فیصل قریشی کی ایکشن اور مزاحیہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ ماضی کے فلمی ہیرو شاہد کی پروڈیوس کردہ اور ہدایت کار کامران شاہد کی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ میں ہلکا پھلکا مقابلہ رہا۔

فلم میں شامل گیارا گیتوں کو پسند کیا گیا اور عید کی دیگر فلموں میں ’لاہور قلندر‘، ’دادل‘ ، ’ببرا گجر‘ اور ’دوڑ‘ شامل رہیں۔ فلم ’دوڑ‘ کی کاسٹ میں اسد محمود، عروج چوہدری، شہباز، شفقت چیمہ، سدرہ نور، اظہر رنگیلا، راشد محمود، اسلم حسن اور کامران مجاہد شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار ندیم چیمہ ہیں۔

’دادل‘ کے فن کاروں میں اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس حیدر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو و دیگر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ ہیں۔ 

فلم ’لاہور قلندر‘ کی کاسٹ میں سینئر اداکارہ صائمہ نور، بنٹو بٹ، شہریار چیمہ، کامران شاہد، شفقت چیمہ اور قیصر پیا و دیگر شامل ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شاہد رانا جبکہ اسے ناصر ادیب نے لکھا ہے۔

فلم بینوں نے تمام پاکستانی فلموں کو سپورٹ کیا۔ کسی کو کم اور کسی کو زیادہ پسند کیا، یہ ایک اچھی روایت ہے۔

عید فیسٹیول میں سنیما گھروں کی رونقیں لوٹ آئیں۔ 2022 کے مقابلے میں 2023 کی عید کی فلمیں زیادہ پسند کی گئیں۔