ایک نیوز : سیاسی جھگڑوں میں الجھنے سے گریز کریں۔اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے انتخابی اخراجات کےحوالے سےجاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطابندیال کو 5صفحات پرمشتمل خط لکھ دیا ۔
راجا پرویزاشرف نے خط میں 3 رکنی بینچ کے احکامات کو تشویش اوربے چینی کا باعث قراردے دیا، اورکہا ہے کہ 3 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے اقدامات کو نظر انداز کیا۔ انتخابی اخراجات کامعاملہ خزانہ کمیٹی نےایوان کوبھیجا،3رکنی بینچ کاقومی اسمبلی کااستحقاق،آئینی عمل نظراندازکرناافسوسناک ہے۔باربارفنڈزجاری کرنےکےاحکامات غیرضروری محاذآرائی کاباعث بن رہےہیں،حکومت کوانتخابی اخراجات کی غیرمعمولی ہدایات عجلت کی عکاس ہیں۔پارلیمنٹ نےہمیشہ عدلیہ کی آزادی کااحترام کیا، کسی دوسرےکےاختیارمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ضروری ہےکہ ہرادارہ اپنی حدودمیں رہے۔ہمیں آئین کو برقراررکھنے،جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے،اورآئینی نظم کو برقرار رکھنے اور اداروں میں تصادم سے بچنے کیلئے آئینی حدود کے اندر کام کرنا چاہیے۔
سپیکر کے خط میں چیف جسٹس اورججزسےانفرادی اوراجتماعی طورپرتحمل سےکام لینےکی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت پارلیمان کےقانون سازی کےدائرہ کارکااحترام کرے،بہترہےسیاسی معاملات کاحل پارلیمان اورسیاسی جماعتوں پرچھوڑدیاجائے۔عدلیہ نےبندوق انہی سیاستدانوں پرچلائی جنہوں نےمشکل میں اس کادفاع کیا،عوام نےہمیشہ خون اورپسینےسےجمہوریت کی بحالی کیلئےجدوجہد کی،سپریم کورٹ سیاسی جھگڑوں میں الجھنےسےگریزکرے۔