ایک نیوز :وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کاکہنا ہے کہ ایک شخص کی انا کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی گئیں ، وزیر قانون پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو ایک شخص کی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا۔
قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت جاری ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سی سی پی او تبادلے کیس میں سوموٹو لیا گیا ۔چار ججز نے درخواستیں خارج کر دی تھیں۔ایوان نے قرارداد پاس کر کے 4 ججز کے فیصلے کو تسلیم کیا ۔ایوان نے حکومت کو اقلیتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیکی ہدایت کی۔الیکشن فنڈز کا اجرا اس معزز ایوان کا استحقاق ہے۔ایوان 3-4کی اکثریت سے درخواستیں مسترد ہونے کا فیصلہ مانتا ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں بھی چار تین کا فیصلہ ہی مانتی ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے سے یہ بات ثابت ہو چکی کہ الیکشن کی درخواستیں خارج ہوئیں تھیں۔حکومت کو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے 21 ارب روپے دینے کا حکم دیا گیا۔وزارت خزانہ کی سفارش پر ایوان میں فنڈز دینے سے متعلق بل پیش کیا گیا ۔ایوان کی اکثریت آ ج بھی وزیراعظم ساتھ اور اعتماد کا اظہار کرتی ہے ۔