ایک نیوز :تحریک انصاف کے ارکانے قومی اسمبلی کے اجلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پرپارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کوپارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کے سامنے روک دیا گیا ، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر بیٹھ گئے انہوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔دھرنا دینے والوں میں عطااللہ خان ، فہیم خان ،آفتاب جہانگیر ،عالمگیر خان شامل ہیں۔
ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے سے داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا گیا ۔ارکان پارلیمنٹ کے احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔