پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی پوزیشن صفر ہو چکی ہے،پرویز الٰہی

 پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی پوزیشن صفر ہو چکی ہے،پرویز الٰہی
کیپشن: The election position of PML-N in Punjab has become zero, Parvez Elahi

ایک نیوز:تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ  پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی پوزیشن صفر ہو چکی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں موجود ہی نہیں۔آصف زرداری یا بلاول کی حمایت یا مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا وفد سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت ایک تاریخ پر نہیں اپنی مرضی کی تاریخ پر الیکشن چاہتی ہے۔ فیصلے کا وقت قریب ہے، عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔

پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور معزز ججز پر الزام تراشی ن لیگ کا وطیرہ ہے۔حکومت ایک تاریخ پر نہیں اپنی مرضی کی تاریخ پر الیکشن چاہتی ہے، مذاکرات پر ان کی بدنیتی اور غیر سنجیدگی آشکار ہوچکی، یہ مذاکرات کے بجائے ٹیلیفون ٹیپ کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ  شہباز شریف پھر سے الیکشن سے فرار کی تلاش میں ہیں۔پی ڈی ایم نواز شریف اور فضل الرحمان کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے اور آزادانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے، ورنہ اس میں شامل جماعتوں کی اکثریت الیکشن کے حق میں ہے، ملکی معیشت اور سیاست بچانے کیلئے بولڈ فیصلے کرنا ہوں گے۔