جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس،اہم فیصلے متوقع

جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس،اہم فیصلے متوقع
کیپشن: Emergency meeting of JUI central council, important decisions expected

ایک نیوز:سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت مجلس عاملہ کا ہنگامی ا جلاس شروع ہوگیا۔اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ترجمان جے یوآئی کے مطابق  مجلس عاملہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود ، ،اکرم خان درانی ،مولانا امجد خان ،اسلم غوری ،مولانا صلاح الدین ایم این اے ،سنیٹر مولانا عطاء الرحمان ،مولانا عبدالرشید  ،سنیٹر کامران مرتضی، مولانا عطاء الحق درویش ،مولانا صفی اللہ ،مفتی اعجاز شنواری، صاحبزادہ خلیل احمد ،عبدالرزاق عابد لاکھو ،عبدالقیوم ہالیجوی ،مفتی روزی خان اور مولانا غلام قادر شریک ہیں۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کاکہنا تھا کہ ‎اجلاس تین سے چار دن جاری رہے  گا  ۔موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

اجلاس کے آغاز میں سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔