حافظ آباد:رشتہ نہ ملنے پرنوجوان نےلڑکی کو گولی مارنےکےبعد خودکشی کرلی

حافظ آباد:رشتہ نہ ملنے پرنوجوان نےلڑکی کو گولی مارنےکےبعد خودکشی کرلی
کیپشن: حافظ آباد:رشتہ نہ ملنے پرنوجوان نےلڑکی کو گولی مارنےکےبعد خودکشی کرلی

ایک نیوز: رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد  لویرے کلاں میں ماموں زاد نے 14 سالہ کزن کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔حافظ آباد لویرے کلاں میں رانا پپو کی جواں سالہ لڑکی کو ماموں زاد نے رشتہ نا دینے کی رنجش پر گولی مار دی۔لڑکی کی ماں باہر مزدوری کےلیے گئی ہوئی تھی تب کزن گھر میں داخل ہوا اور زبردستی لڑکی کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا۔لڑکی کی مزاحمت پر  لڑکے نے سر میں گولی مار دی اور خود کو بھی گولی مار لی اور دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حافظ آباد پولیس کاکہناہے کہ لڑکے نے مبینہ طور پر رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر فائرنگ کی ،لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔