ایک نیوز : پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہےکہ پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں۔
جمع کروائی گئی درخواست میں مزید لکھا ہے کہ عمران خان نےاعتراف کیا دونوں اسمبلیاں جنرل (ر)باجوہ کےکہنےپر توڑیں ،
جنرل (ر) باجوہ اورعمران خان کا اسمبلی تحلیل کےوزیراعلیٰ اختیارسےکوئی تعلق نہیں ،اس لیے سپریم کورٹ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کو بحال کرنے کا حکم دے ۔
پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین ناصر محمود نے درخواست دائر کی ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر آئین کے مطابق انتخابات کرانا لازم ہیں تو 21 ارب روپے عمران خان سے لیے جائیں کیونکہ ملکی معاشی حالت انتخابات کیلئے موزوں نہیں ہے
درخواست میں صدر، وفاقی حکومت،وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی فریق بنایا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن، عمران خان،حکومتی اتحادی جماعتوں سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔