خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 سپاہی شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 سپاہی شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز: ضلع خیبر (تیراہ) میں سیکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کا جہنم واصل کیا اور 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کےمطابق خیبر کے ضلع تیراہ میں سیکورٹی فورسز نےدہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں سکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکورٹی فورسز نے مؤثر کاروائی کر کے  دو دہشتگرد کو واصلِ جہنم اور چار کو زخمی کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران دھشتگردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سپاہی باسط علی (عمر 24 سال، ساکن پشاور) اور سپاہی وقاص علی شاہ ( عمر 26سال ، ساکن چارسدہ) نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے علاقے میں سیکورٹی فورسز نےسرچ آپریشن جاری رکھا۔سیکورٹی فورسز کی قربانیاں دہشتگردی کے ناسُور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔